ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / موصل میں جہادی اسلحہ بردار ڈرونز استعمال کر رہے ہیں: امریکی اہلکار

موصل میں جہادی اسلحہ بردار ڈرونز استعمال کر رہے ہیں: امریکی اہلکار

Thu, 12 Jan 2017 19:56:17  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،12جنوری(آئی این ایس انڈیا)عراق میں متعینہ امریکی فوج کے ایک سینیئر افسر کرنل بریٹ سلویا نے کہا ہے کہ موصل کی لڑائی میں جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جہادی عراقی فوج کو بارودی مواد سے لیس چھوٹے کمرشل ڈرونز کے ساتھ نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کرنل سلویا کے مطابق چھوٹی جسامت کے یہ ڈرونز ایک گرینیڈ آسانی سے لے کر اڑ سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ عراقی فوج کے نشانچی انہیں مار گرانے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ امریکی اہلکار کے مطابق بدھ، گیارہ جنوری تک عراقی فوج نے موصل کا تقریباً اسّی فیصد علاقہ بازیاب کرا لیا ہے۔ موصل کا قبضہ چھڑانے کا آپریشن گزشتہ برس سترہ اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔
 


Share: